ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سندھو نے پہلا سپر سیریز پریمیئر خطاب جیتا،چین کی سن یوکی دی شکست

سندھو نے پہلا سپر سیریز پریمیئر خطاب جیتا،چین کی سن یوکی دی شکست

Mon, 21 Nov 2016 12:35:34    S.O. News Service

فجھا،20؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اولمپک سلور میڈلسٹ ہندوستان کی پی وی سندھو نے آج یہاں 700000ڈالر انعامی چین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں چین کی سن یو کو شکست دے کر اپنا پہلا سپر سیریز پریمیئر خطاب جیت لیا۔اگست میں ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بنی سندھو نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے اگر سن یو کو ایک گھنٹے اور نو منٹ میں 21-11 17-21 21-11سے شکست دے کر اس عظیم خطاب اپنے نام کیا۔دنیا کی 11ویں نمبر کی کھلاڑی سندھو کی سن یو کے خلاف6 میچوں میں یہ تیسری فتح ہے۔سندھو نے مقابلے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے گیم میں 11-5کی برتری بنائی۔ہندوستانی کھلاڑی نے اپنی تیزی کی بدولت اس برتری کو 20-8تک پہنچا کر 12کھیل پوائنٹ حاصل کئے۔سن یو نے تین کھیل پوائنٹ بچائے لیکن سندھو کو پہلا گیم جیتنے سے نہیں روک سکی۔دوسرے گیم میں بھی سندھو نے 6-3کی برتری بنائی جسے انہوں نے 11-7اور پھر 14-10تک پہنچایا۔سن یو نے حالانکہ اس کے بعد زوردار واپسی کی اور کچھ بااثرشیمس کی بدولت 14-14سے اسکور برابر کر دیا۔چین کی کھلاڑی نے تیزاشمیس اور پھر شاندار رٹن کی بدولت 18-16کی برتری بنائی۔سندھو نے اس کے بعد ویڈیو ریفرل گنوایا جس سے سن یو 19-16سے آگے ہو گئی۔سن نے 20-16کے اسکور پر نیٹ پر شاٹ کھیلا لیکن سندھو کے نیٹ پر شاٹ مارنے پر دوسرا کھیل جیت کر اسکور 1-1کر دیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں شروع شروع میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔سندھو اور سن یو 6-6کے اسکور پر برابری پر تھی۔سندھو نے اس کے بعد کچھ بااثر واپسی کی بدولت 10-6کی برتری بنائی۔سن یو نے سندھو کی غلطیوں کا فائدہ اٹھا کر اسکور 8-10کیا لیکن وقفے کے وقت ہندوستانی کھلاڑی 11-8سے آگے تھی۔سن یو نے کچھ غلطیاں کی جس کا فائدہ اٹھا کر سندھو نے اسکور 19-11کر دیا۔سندھو نے اس وقت میچ پوائنٹ حاصل کئے جب سن یو نے واپسی کو لمبا سمجھ کر چھوڑ دیا لیکن یہ بیک لائن چھونے گیا۔سندھو نے اس کے بعد اگلا پوائنٹس جیت کر گیمز، میچ اور خطاب اپنے نام کیا۔سائنا نہوال نے 2014میں چین اوپن کا خطاب جیتا تھا جبکہ گزشتہ سال رنراپ رہی تھی۔سندھو گزشتہ سال ڈنمارک اوپن میں پہلی بار سپر سیریز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھی لیکن وہاں انہیں چین کی لی شیروی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Share: